16 اپریل 2015 - 17:21
پاکستان کی اہل سنت جماعتوں کی نوازشریف پرتنقید

پاکستان میں اہل سنت کی تیس سیاسی جماعتوں نے یمن جنگ کے بارے میں پاکستان کے وزیراعظم کے بیان کو پارلیمنٹ کی قرارداد کی خلاف ورزی قرار دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی تیس اہل سنت جماعتوں نے یمن کی جنگ اور سعودی عرب کی حمایت کے بارے میں نواز شریف کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام، وزیراعظم کو پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے-

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کی دعوت پر منعقد ہونے والی اہل سنت کی تمام جماعتوں کی کانفرنس میں نواز شریف کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے یمن کی جنگ میں پاکستان کے غیرجانبدار رہنے کے بارے میں پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد کی حمایت کی گئی-
پاکستان کی اہل سنت جماعتوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان، یمن کی جنگ میں سعودی عرب کی حمایت کے لیے اپنی فوجیں نہ بھیجے-
اس سے قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے خبردار کیا تھا کہ اگر حکومت نے یمن کی جنگ کے بارے میں پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد کی خلاف ورزی کی تو پاکستان کے لیے اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے-
خورشد شاہ نے کہا کہ اس قرارداد میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پاکستان یمن کی جنگ کے بارے میں غیرجانبدار رہے اور یمن کے خلاف سعودی عرب کے اتحاد میں شامل نہ ہو-
یمن کی جنگ کے بارے میں بات چیت کے لیے ایک پاکستان وفد کی سعودی عرب روانگی، پاکستانی عوام اور حکام خاص طور پر پارلیمنٹ کی تشویش کا با عث بنی ہے-
پاکستان کا وفد امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی نواز شریف کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے چند گھنٹے بعد سعودی عرب روانہ ہوا-

.......

/169